ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ماری ہبا شردھا اور بھگتی کے ساتھ پرامن اختتام پذیر

بھٹکل:ماری ہبا شردھا اور بھگتی کے ساتھ پرامن اختتام پذیر

Thu, 28 Jul 2016 20:11:35    S.O. News Service

بھٹکل:28/ جولائی(ایس او نیوز)تعلقہ کے ہندو بھائیوں کا تہوار ماری ہبا بھگتی اور شردھا کے ساتھ جمعرات کی شا م ماری دیوی کی وداعی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

جمعرات کو بارش نہ ہونے سے بھگتوں کے لئے تھوڑی آسانی ہوئی ۔ صبح سے ہی ہزاروں بھگت مندر پہنچ کر پوجا پاٹ میں حصہ لیا۔ شام 30-4 بجے ماری اتسوا مورتی کے وداعی جلوس کی شروعات ہوئی ، جلوس جالی کے سمندر کنارے کی طرف چل پڑا، راستے کنارے کئی لوگ جلوس کو دیکھنے کےلئے کھڑے دیکھے گئے۔ آخر میں سمندر کنارے ماری دیوی کی پوجا کرنے کے بعد روایات کے مطابق وداع کیا گیا ۔ میلے کے پیش نظر ضلع ایڈیشنل ایس پی دیوراج، اے ایس پی ڈاکٹر انوپ شٹی ، سی پی آئی سریش نایک، ایس آئی ریوتی ، ایس آئی کوڈگونٹی کی قیادت میں پولس انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے پولس افسران اور عملہ حفاظتی انتظامات میں شریک تھا۔


Share: